مزید خبریں

قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے پر مشتعل افراد کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے لونی کوٹ کے مقام پر مشتعل افراد نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے آ نے اور جانے والی ٹریفک جام ہوگئی ،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔ لونی کوٹ میں شورو برادری کے ایک شخص قتل ہونے کے بعد مشتعل افراد نے سپر ہائی وے لونی کوٹ کے مقام پر لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور گاڑیوں کی آ مدورفت معطل ہوگئی جس کے سبب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیںاور ہائی وے کے دونوں اطراف کئی کلو میٹر گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ۔ گاڑیوں میں سوار خواتین اور بچے شدید گرمی میں پریشان ہوگئے۔ مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ شورو برادری کے قتل ہونے والے شخص کی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ ڈسٹرکٹ اور موٹر وے پولیس نے کئی بار مذاکرات کیے لیکن کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔