مزید خبریں

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ہوگئی

کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ہوگئی ہے جب کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر بندکردیا۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت آنے کی شرح 9.21 ریکارڈ کی گئی ہے،24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 607 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹوں میں 240 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی میں ایکسپو ماس ویکسی نیشن سینٹر بندکردیا، ویکسی نیشن سینٹر کا
آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بھی بند کردیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماس ویکسی نیشن سینٹر میں لوگ ویکسین لگوانے نہیں آرہے، اب گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کیا ہے۔