مزید خبریں

سرگودھا:جانوروں کی پراسرار بیماری سے کسانوں کوتشویش

سرگودھا(صباح نیوز)سرگودھاکے علاقے بنی افغان، پیر پہائی اور اطراف کی آبادیوں میں جانوروں کی پراسرار بیماری وباکی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے، اب تک درجنوں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں اورکسانوں میںحد درجہ تشویش پائی جارہی ہے۔محکمہ لائیوا سٹاک کی جانب سے ویکسین دی جا رہی ہے تاہم بیماری کی تشخص نہیں ہو پا رہی۔