مزید خبریں

برہان وانی کایوم شہادت بطور مزاحمت کا عہد‘منایاجائیگا

مظفرآباد(صباح نیوز) معروف آزادی پسند کشمیری کمانڈر برہان مظفر وانی شہید کا ساتواں یوم شہادت 8 جولائی کو بھارت سے آزادی اور حق خودارادیت کے لیے مزاحمت کے عہد کے طور پر منایا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاسبان حریت نے کہا ہے کہ برہان وانی شہید نے وادیِ کشمیر کے جنگلوںاور پہاڑوں میں رہ کر مشکل ترین حالات میں بھارتی افواج کو کئی برس تک تگنی کا ناچ نچایا۔