مزید خبریں

ضمنی انتخابات کو شفاف بنائیں ورنہ نوجوان پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑینگے، شیخ رشید

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کو شفاف بنائیں ورنہ نوجوان پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور میں منگل کو 2 جگہوں پر ناشتہ کیا دونوں جگہ پرلوگ ن لیگ مخالف نظرآئے‘ لاہور جب جاگتا ہے تو پورا ملک جاگ جاتا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان ایک ٹھوکر میں سارے انڈے غرق کر دے گا‘ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے جس سازش کے تحت عمران خان کو اتارا گیا اس کے بعد ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس میں پاکستان کو نہیں بلایا گیا‘ ایم کیو ایم، بی اے پی،شیر پاؤ دکھائی نہیں دے رہے‘ یہ مہنگائی پر قابو پانے آئے تھے مہنگائی نے انہیں کنٹرول کر لیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو کسی جگہ پر پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے امیدوار کو ہارا گیا تو نوجوان پولنگ اسٹیشنوں کو نہیں چھوڑیں گے‘ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بدمعاشی اور دہشت گردی کی گئی‘ ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے جن لوٹوں کو ٹکٹ دیا ہے یہ ساری عمر کے لیے نااہل ہونے چاہئیں، یہ غیرآئینی اور غیرقانونی انتخابات ہیں۔