مزید خبریں

پی پی رکن اسمبلی کیخلاف دھاندلی الزام کی رپورٹ مرتب کرنیکا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو کے خلاف مبینہ دھاندلی کے الزام کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن سندھ سجاد خٹک کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لاڑکانہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 26 جون 2022ء کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاڑکانہ کی یو سی 13 میں دھاندلی کی ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں صوبے کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو پولنگ کے دوران دھاندلی کراتے دیکھے جاسکتے ہیں۔