مزید خبریں

بلوچستان نے مالی سال 2021-22ء کے ضمنی مطالبات زر منظور کر لیے

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)بلوچستان نے مالی سال 2021-22ء کے 16 ضمنی مطالبات زر منظور کر لیے گئے۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت گزشتہ روز ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمن کھیتران نے مذکورہ مالی سال کے 10 ارب 52 کروڑ روپے کے 16 ضمنی مطالبات زر پیش کیے جنہیں مرحلہ وار منظور کر لیا گیا ۔ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے توجہ دلائو نوٹس پر کہا کہ ضلع موسیٰ خیل میں بچوں کے اغواکی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی جائے۔