مزید خبریں

وزیراعلیٰ محمود خان کونااہل قراردینے کی درخواست خارج

 

پشاور( آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔لانگ مارچ میں پولیس فورس استعمال سے متعلق بیان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست دہندہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے وکلا کنونشن میں فورس استعمال کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ فورس وزیراعلیٰ کی ذاتی نہیں، امن وامان قائم کرنے اورشہریوں کے تحفظ کے لیے ہے۔ لہٰذا محمود خان کو وزیراعلیٰ کے منصب کے لیے نا اہل قرار دیا جائے۔