مزید خبریں

بھارت میں پاکستان کے ٹوئٹراکاؤنٹس تک رسائی معطل

 

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے بھارت میں متعدد مقامات پر پاکستان کے سرکاری ریڈیو اور مختلف سفارت خانوں کے ٹوئٹر اکاونٹس تک رسائی معطل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس بات پر گہری تشویش ہے کہ بھارت نے پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹس معطل کرکے بھارتی ٹوئٹر صارفین کو معلومات کی فراہمی روک دی ہے۔ جن اکاونٹس تک رسائی روکی گئی ہے ان میں ایران، ترکی، مصر اور اقوام متحدہ میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کے تحت چلنے والے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس شامل ہیں۔ ٹوئٹ میں پاکستانی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر زور دیا کہ وہ ان اکائونٹس تک بھارت میں رسائی فوری بحال کرے۔