مزید خبریں

شیخ رشیدوپی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کیسز میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، تحریک انصاف کے رہنمائوں اسد قیصر، فواد چودھری، قاسم سوری، شہباز گل، حلیم عادل شیخ اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار وکلا نے کہاکہ وزارت داخلہ سے رپورٹ آنی تھی لیکن ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی، اسد قیصر کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کا بھی ابھی تک جواب نہیں دیاگیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسد قیصر کے خلاف توہین مذہب کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔