مزید خبریں

الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں پر فیصلہ نہیں دینگے، بلوچستان ہائیکورٹ

 

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل کردہ صوبائی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ گزشتہ روز درخواست گزار رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ کی جانب سے بیرسٹر عامر لہڑی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی درخواست دائر کی تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں پہلے ہی زیر سماعت ہیں اس لیے ان پر فیصلہ جاری نہیں کریں گے، 30 جون تک سیاسی جماعتوں سمیت ہر شخص کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے۔