مزید خبریں

بلوچستان میں ڈسپلے سینٹرز30جون 2022ء تک کام کرینگے

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں شفاف انتخابی فہرستوں کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے، اسی امر کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن وقتا فوقتا انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی کرتا رہتا ہے تاکہ انتخابی فہرستوں میں غلطی کی کوئی گنجائش نہ رہے،لہٰذا اس وقت الیکشن کمیشن نے پورے ملک کی طرح بلوچستان بھر میں بھی انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے ہر ضلع میں عوام کی سہولت کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کیے ہیں جوکہ 21مئی 2022ء سے اب تک کام کر رہے ہیں اور مزید2دن یعنی 30جون 2022ء تک کام کریں گے۔