مزید خبریں

مسلط حکمرانوں نے ملک کو ریورس گیئر لگا دیا‘ فرخ حبیب

لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وزیر مملکت اور تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات میاں فرخ حبیب نے الزام عاید کیا کہ مسلط شدہ حکمرانوں نے ملک کو آگے لے جانے کے بجائے ریورس گیئر لگا دیا ہے، ان کا ایجنڈا ذاتی مفادات اور کرپشن کو تحفظ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سپرٹیکس، سیلز ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس سمیت پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، آٹا، گھی، گیس، ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ سفید پوش طبقہ بھی معاشی بدحالی پر2وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو کر رہ گیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی اڑان کے ذمے دار امپورٹڈ حکمرانوں نے اپنی کرپشن بچائو کے لیے قانون میں تبدیلیاں کر دی ہیں۔