مزید خبریں

پاکستان اور جاپان میں انسانی وسائل کی ترقی کے معاہدے پر دستخط

 

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کیلیے اسکالرشپ کے پروجیکٹس کو فروغ دینے کیلیے اہم اقدام، پاکستان اور جاپان کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی کیلیے اسکالر شپ منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، معاہدے کے تحت جاپان پاکستان کو 23 لاکھ ڈالر سے زائد امدادی گرانٹ فراہم کریگا، حکومت جاپان اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پاکستانی افسران کو 2 سال کیلیے اسکالر شپ فراہم کرے گی، 2 سالہ پروگرام میں ماسٹر ڈگری پروگرام کیلیے 17 اور ڈاکٹریٹ پروگرام کیلیے 3 سال کیلیے ایک اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔