مزید خبریں

ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کے سینیٹ کی نشست کیلیے کاغذات نامزدگی بحال

لراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھروکی سینیٹ کی نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست، عدالت نے ڈاکٹر خالدہ سکندر کے کاغذات نامزدگی بحال کردیے۔ عدالت نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کیخلاف اپیل منظور کرلی، ریٹرننگ آفیسر نے اصل شناختی کارڈ نا ہونے کی وجہ ڈاکٹر خالدہ سکندر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔