مزید خبریں

مئی کے کرنٹ اکاؤنٹ نمبر پریشان کن ہیں‘اسد عمر

 

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مئی کے کرنٹ اکاؤنٹ نمبر پریشان کن رجحانات کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایک بیان میں اسد عمر نے کہاکہ ترسیلات زر جو گزشتہ سال کے مقابلے جولائی تا مارچ میں 7 فیصد بڑھ رہی تھی مئی میں 7 فیصد کم ہو گئیں۔برآمدات جولائی تا مارچ 27 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی تھیں جو مئی میں صرف 15 فیصد تک پہنچ گئیں،اسد عمر نے کہا درآمد شدہ حکومت کی تنصیب کے بعد سے واضح بگاڑ نظر آ رہا ہے۔