مزید خبریں

الخدمت ’’ فارمیسی سمر انٹرن شپ ‘‘پروگرام‘ اختتامی سیشن میں اسنا دتقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے تحت جاری 10روزہ فارمیسی سمر انٹرن شپ پروگرام 2022ء اختتام پذیر ہوگیا۔ انٹرن شپ پروگرام میں جناح یونیورسٹی کی طالبات نے شرکت کی۔ انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کرنے والی طالبات میں اسنا د تقسیم کی گئیں۔ اختتامی نشست کی صدارت ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی نے کی۔ اس موقع پرسینئر منیجر ہومن ریسورس ڈپارٹمنٹ حبیب الرحمن، منیجر فارمیسی سروسز کاشف شمیم ویگر ذمے داران موجود تھے۔ انٹرن شپ پروگرام کا بنیادی مقصد فارمیسی کے طلبہ کو بااختیار بنانے،اسپتال ، کمیونٹی فارمیسیز سے متعلق علم اورمعلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ الخدمت انٹرن شپ پروگرام میں شریک طالبات کو معروف فارما سیوٹیکل انڈسٹری ’ ’فارم ایوو ‘ ‘ کا دورہ کرایا گیا، جس میں طالبات کو آگاہی دی گئی کہ فارمیسی کے شعبے میں اپنا مستقبل بنانے کی کتنی گنجائش ہے اوراس شعبے میں کس طرح مواقع حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انٹرن شپ پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایگز یکٹو ڈائریکٹرالخدمت راشد قریشی نے کہا کہ نئی نسل کے پاس سیکھنے اور آگے بڑھنے کیے مو اقع موجود ہیں۔ الخدمت جہاں خدمت کے دیگر کام کررہی ہے، وہاں صحت کے شعبے میں انٹرن شپ پروگرامز کا اہتمام کر کے طلبہ وطالبات کی صلاحیتو ں کو بڑھانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ کرنے والی طالبات اپنے اندر شعبے سے متعلق علم اور پیشہ ورانہ استعداد کے حوالے سے نمایاں اضافہ محسوس کریں گی۔