مزید خبریں

کراچی کیلیے مزید 100 بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں، شرجیل میمن

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی چین سے مزید 100 بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیپلز بس سروس کے روٹ ون کا آغاز ہوگیا ہے ، یکم جولائی کو روٹ ۔ 2 پر لال بسیں دوڑتی نظر آئیں گی۔ جبکہ 2 ماہ کے اندر کراچی کے تمام 7 روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے شہریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے پر تیزی سے گامزن ہے۔ پیپلز بس سروس کے آغاز کے بعد بہت جلد اورنگی کے شہریوں کے لیے اورنج لائن کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔