مزید خبریں

اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی) اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز سے ملاقات،پنجاب میں مدارس کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ کی جانب سے علماکرام اور دینی مدارس کے کردار کو خراج تحسین، وفد کی جانب سے کوائف طلبی کے نام پر مدارس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کرنے،بے گناہ علما و مشائخ کو فورتھ شیڈول سے نکالنے اور مدارس کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے گزشتہ برسوں کے دوران درپیش رکاوٹوں کو فی الفور دور کرنے کا مطالبہ۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر 2،3 روز میں تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کردی۔