مزید خبریں

الیکشن کمیشن انتخابات میں ڈائریکٹ ناموں کااعلان کرے‘مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں مودی سے زیادہ خطرناک ہے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اندرون سندھ میں بلدیاتی الیکشن ہوئے میں الیکشن کمیشن اور دیگر اہم اداروں سے کہتا ہوں کہ آپ الیکشن یوں کرا رہے ہو ڈائریکٹ نام انائوسمنٹ کریں، الیکشن کمیشن اور پولیس شاید پیپلز پارٹی کے نوکر ہیں لیکن دوسرے ادارے کیا کر رہے ہیں اگر کوئی نہیں سنتا تو میں اقوام متحدہ کو آواز لگائو۔انہوں نے کہا کہ ہم کیا کریں نوجوان مایوس ہو رہے ہیں اگر وہ ہتھیار اٹھائے گا تو سارے ادارے قانون کے مطابق اسے پکڑنے آجائیں گے۔