مزید خبریں

بلدیاتی انتخابات میں الیکشن نہیں سلیکشن تھا‘امیر بخش بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار امیر بخش خان بھٹو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ جو 26 جون 2022ء کو گزر چکا، وہ سندھ کے عوام سے ایک ظالمانہ مذاق تھا اس کو کسی طرح سے الیکشن نہیں کہا جا سکتا، یہ سلیکشن تھی جس میں انصاف اور غیرجانبداری کا نام و نشاں تک نہیں تھا۔ ڈی آر او اور آر او سے لیکر پولنگ اسٹاف اور عملے تک تمام سندھ حکومت کے مقررکردہ تابعدار غلام تھے جنہیں ہدایات دی گئی تھیں کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کسی بھی صورت میں کامیاب کروانا ہے اور انہوں نے وہ ذمے داری بے شرمی سے قانون کو روندتے ہوئے بخوبی انجام دی۔