مزید خبریں

بیرون ملک جانے والا افغان شہری گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے افغان شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم نے پاکستانی ایجنٹ سے دستاویز بنوائیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے غیرملکیوں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی کرکے پاکستان سے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے والے افغان باشندے کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ایف آئی نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔