مزید خبریں

فر ی اینڈ فیئر الیکشن کے نعرے کا قتل عام کیا گیا، حلیم عادل

کراچی (پ ر) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا سندھ میں آرٹیکل 140 اے کے تحت قانون سازی کے بعد الیکشن کرائے جائیں سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشینری کو استعمال کرتے ہوئے فری اینڈ فیئر الیکشن کے نعرے کا قتل عام کیا گیا ہے کھلے عام دھاندلی کر کے امیدواروں کی سلیکشن کی گئی ہے۔