مزید خبریں

منگھوپیر‘اورنگی ‘رضویہ اورگلبائی سے 4لاشیںملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں سے 4افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس ایم۔ڈی کٹ کے قریب روڈسے دو دن پرانی50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوادی ہے ،اورنگی کے علاقے اورنگی ٹاؤن بلاک L فٹبال چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے 68سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق موت طبعی معلوم ہوتی ہے،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوادی ہے، رضویہ کے علاقے ناظم آباد 02نمبرسیف اللہ ہوٹل کے قریب کچرا کنڈی سے 25سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،شیر شاہ کے علاقے گلبائی ریلوے اسٹیشن کے قریب فٹ پاتھ سے73سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔لیاری کے علاقے حدود چاکیواڑہ پوسٹ آفس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 50سالہ اورنگزیب ولد فتح محمد جاں بحق ہوگیا۔بلدیہ میں ٹریفک حادثے میںایک شخص جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا۔اسپتال میں متوفی کی شناخت50سالہ سْمار ولد گلشن جبکہ زخمی کی شناخت 45سالہ پروانہ ولد پیرخان کے نام سے ہوئی۔