مزید خبریں

ٹراما سینٹر کوجدیدمشینری مہیاکی جارہی ہے‘وزیرصحت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کراچی کو حادثات اور دیگر میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں زندگی بچانے کے مقصد کے لیے بنایا گیا تھا آج وہ اپنی کامیابی کے پانچ سال مکمل کر چکا ہے، وقت کے ساتھ ٹراما سینٹر کے مختلف شعبوں میں وسعت آنے کے ساتھ جدید مشینری بھی مہیا کی جا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کراچی میں ایم آر آئی مشین کے افتتاح کے بعد انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کراچی کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران نے شرکت کی، جن میں سیکرٹری صحت سندھ ذوالفقار شاہ، چیف آپریٹنگ آفیسر ایس بی بی ٹی اے انسٹیٹیوٹ آف ٹراما ڈاکٹر محمد صابر میمن، ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر روبینہ، جی ایس ایم یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن اور دیگر موجود تھے۔