مزید خبریں

ای و بی آئی ہیڈ آفس پر کل احتجاجی دھرنا ہوگا، خالدخان

کراچی (پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے تحت صوبہ سندھ میں محنت کشوں کی گرانٹ ودیگر مراعات میں مسلسل کمی کیے جانے اورورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی جانب سے محنت کشوں کو ڈیتھ گرانٹ،جہیز گرانٹ،اسکالر شپ دیگر صوبوں کے مقابلے میں آدھی دیے جانے اورجعلی گورننگ باڈی کے ایماء پر محنت کشوںکے حقوق سلب کیے جانے کے خلاف کل بروز جمعرات شام چار بجے شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ ای او بی آئی ہیڈ آفس پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔احتجاجی دھرنے میں شہر کی دیگر مزدور فیڈریشنز اور ٹریڈ یونینز رہنمائوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت و افلاس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی دوبھر ہوچکی ہے ۔ایسے میں جدوجہد اور کوشش کے ذریعے محنت کشوں کو حقوق حاصل ہوںگے اور این ایل ایف اب سڑکوں پر نکل کر بھرپور طریقے سے احتجاج کرے گی اور اگلے مرحلے میں ہم وزیراعلیٰ ہائوس پر احتجا ج کریںگے ۔