مزید خبریں

عمران خان کا زرداری پر غصہ جائز ہے‘ناصرحسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصر حسین شاہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود کو دنیا کا بڑا سوشل سائنٹسٹ اور ماہر معاشیات سمجھتے ہیں جو ان کی خود فریبی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں جو معاشی بحران عمران خان نے پیدا کیا آج نہ صرف حکومت بلکہ عوام بھی اسے بھگت رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم بجائے اپنی نااہلی پر نادم ہونے کے ڈھٹائی سے عوام کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ اگر اتحادی حکومت نے عمران نیازی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا تو یہ خود اپنے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ روز روز نیوٹرل کو للکارتے ہو اب آپ دوبارہ سلیکٹ نہیں ہوسکتے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ عمران خان کا زرداری صاحب پر غصہ جائز ہے کیونکہ انہوں نے ان کو جس طرح نکالا اس کی مثال ملک میں نہیں ملتی۔