مزید خبریں

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نویں روز صبح اور شام کی شفٹوں میں سائنس پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپس کا کیمسٹری پرچہ دوم، سائنس جنرل کا اسٹیٹسٹکس پرچہ دوم، ہوم اکنامکس کا اپلائیڈ آرٹس اور کامرس ریگولر و کامرس پرائیویٹ گروپس کے انگلش نارمل پرچہ اول اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول لیے گئے۔چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نائب ناظم امتحانات زاہد رشید، آئی او سی زرینہ راشد اور پروفیسر فرزانہ خان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سینٹ جوزف گرلز ڈگری کالج، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج پنجابی کلب لائٹ ہاؤس، گورنمنٹ گرلز ڈگری کراچی کالج اور پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا دورہ کر کے امتحانی عمل اور امتحانی مراکز پر طلبہ کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ویجی لینس آفیسرز کی طرف سے امتحانات کے دوران نقل کے 10کیسز رپورٹ کیے گئے۔