مزید خبریں

صدر بزرٹہ لائن میں 3 منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )صدر بزرٹہ لائن میں 3 منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی، جس کے بعد اس سے متصل عمارت کا ایک حصہ گرگیا اور اس میں دراڑیں پڑ گئیں۔عمارت گرنے سے ایک خاتون ملبے تلے دب کر معمولی زخمی جب کہ ملبہ گرنے سے ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق شارع فیصل گورا قبرستان کے عقب میں واقعے بزرٹہ لائن چاندنی چوک فوجی قبرستان کے قریب گرنے والی عمارت میں حادثے کے وقت ایک فیملی موجود تھی۔ خاتون کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔