مزید خبریں

اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ملک کے مسائل حل ہونگے‘عبدالماجدفاروقی

کراچی ( پ ر) ملک میں اسلامی تعلیمات کے خلاف اقدامات کی وجہ سے ملک مسائل و بحران کاشکار ہے اور اس لیے اس فرسودہ نظام کو توڑے بغیر نجات ممکن نہیں ہے یہ بات پاکستان امن کونسل صوبہ سندھ کے صوبائی صدر، مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم و جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر کے خطیب مولانا عبدالماجد فاروقی نے وفدسے ملاقات کے دوران کہی مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ ملک کو اقتصادی و معاشی بد حالی سے نکالنے کے لیے اسلام کے معاشی نظام کے نفاذ ہی کی ضرورت ہے۔