مزید خبریں

سید آصف علی نے قائمقام سیکرٹری ضلع کا حلف اٹھا لیا

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے سیکرٹری عبدالحفیظ بلدیاتی الیکشن مہم کی مصروفیات کی بنا پرخصت پر ہیں۔امیر ضلع عبدالجمیل خان نے ان کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری ضلع سید آصف علی کو قائم مقام سیکرٹری ضلع کورنگی مقرر کیا ہے۔قائم مقام سیکرٹری ضلع سید آصف علی نے نظم ضلع کے اجلاس میں قائم مقام سیکرٹری ضلع کورنگی کا حلف اٹھا کر تنظیمی ذمے داری سنبھال لی ہے۔