مزید خبریں

امیر ضلع شمالی سے صائمہ عربین ولاز کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف سے دفتر ضلع شمالی میں صائمہ عربین ولاز کے وفد نے محمد یوسف شیخ کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنی رہائش صائمہ عربین ولاز میں بلڈر کی طرف سے کی جانے والی زیادتیوں شکایات اور مسائل سے آگاہ کیا۔وفد میں محمد عباد،سعید احمد،عبدحسین شیرجی اور محمد عرفان شامل تھے،وفد نے صائمہ عربین ولاز کے مسائل تفصیل سے بتا تے ہوئے کہا کہ صائمہ بلڈر ڈیفالٹر ہے تمام مکینوں کا،لیز بنگلوں کے نقشے،پلے گراؤنڈ،اسپتال،کمیونٹی سینٹر،کے الیکٹرک،سوئی گیس سمیت دیگربنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے باعث صورتحال پریشان کن ہے،صائمہ بلڈر مکینوں کے مسائل حل کرنے پر تیار نہیں ہے۔