مزید خبریں

المنائی کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،صدرماجو

کراچی(پ ر)محمد علی جناح یونیورسٹی کے المنائی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل طلب کے مطابق تعلیم کے فروغ میں ہے ،دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ماجو کے المنائی اپنی صلاحیتوںکو ملک وقوم کی ترقی کیلیے استعمال کریںگے۔گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کے المنائی کا رنگا رنگ کنونشن مقامی ریسورٹ میں ہوا۔اس موقع پر دوسوکے قریب المنائی نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔وی سی اور صدر محمدعلی جناح یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ المنائی کو یہاں جمع کرنے کا مقصد ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ ماجو سے فارغ ہونے والے طلبہ وطالبات جو اب عملی میدان میں خود کومنوارہے ہیں، وہ زیرتعلیم طلبہ کی صلاحیتیں بڑھانے میں کردار اداکریں۔