مزید خبریں

ڈاکٹرمجیب الدین کا یاسر اقبال عمرانی کے انتقال پراظہار افسوس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے ایس ایم آئی یو کے ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی کے چھوٹے بھائی یاسر اقبال عمرانی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے کہا کہ کم عمری میں موت بڑی المناک ہوتی ہے اور یاسر اقبال عمرانی جیسے نوجوان کا انتقال خاندان، رشتے داروں، دوستوں اور معاشرے کا بھی نقصان ہے۔