مزید خبریں

بھارتی فوج نے مزید 2کشمیری نوجوانوںکوشہید کردیا

سرینگر(صباح نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کوشمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مزید 2نوجوانوںکو شہید کر دیا ۔قابض فوجیوں نے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے کیرن میں ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔گزشتہ روز کولگام میں قابض بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو شہید کیا تھا ،اس طرح 2دن میں شہید ہونے والوں کی تعداد
4ہوگئی ۔علاوہ ازیںکل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی ہے ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ 5اگست 2019 کو بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے خاص طورپر کشمیریوں کا قتل عام ، جعلی مقابلے، گرفتاریاں اور گھروں پر چھاپے معمول بن چکے ہیں۔