مزید خبریں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح سے روک دیا

لاہور(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم شہباز شریف کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح کرنے سے روک دیا۔ شہباز شریف آج 29جون کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے والے تھے یہ علاقہ حلقہ PP7 راولپنڈی کی حدود میں شامل ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر PP-7 نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کیا، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لیے وزیر اعظم نے ڈیم کا افتتاح منسوخ کر دیا۔صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری نے وزیر اعظم کا دورہ منسوخ ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا، ضمنی انتخاب والے حلقہ میں عوامی عہدیداران کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ طورپر اپنی ذمے داریاں سرانجام دیتا رہے گا۔