مزید خبریں

۔6 ہزارارب کا ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے پرایف بی آر کو خراج تحسین

 

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے6000 ارب کا ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر اور تحریک انصاف حکومت کی شاندار معاشی پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ20 سال میں پہلی مرتبہ ایف بی آر نے اپنے ہدف کو عبور کیا بلکہ جی ڈی پی میں2 فیصد ٹیکس بھی شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی یہ شاندار کامیابی تحریک انصاف کی مضبوط معاشی پالیسی اور ترقی پسند ٹیکس پالیسیوں سے ممکن ہوئی۔ شوکت ترین نے موجودہ حکومت کو خبردار کیا کہ اب پہلے سے عاید ٹیکسوں پر ٹیکس لگانے کا کام سرانجام نہ دے، معیشت کے پیداواری شعبوں کو اوور ٹیکس کرنے کی رجعت پسند ٹیکس پالیسیوں کی طرف واپس نہ جائیں تو بہتر ہو گا۔