مزید خبریں

اپنے فرائض بخوبی ادا کر رہے ہیں، الیکشن کمشنر پنجاب

لاہور (نمائندہ جسارت) الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں غیر جانب دارانہ طریقے سے انجام دے رہا ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور یہ اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے، ان فرائض میں کسی طور بھی غفلت نہیں برتی جاتی، اداروں اور انتخابی امیدواران کو ضابطہ اخلاق سے متعلق سختی سے ہدایات دی ہیں، ضمنی انتخاب والے حلقوں کے ووٹرز کے کوائف 8300 پر یکم جولائی کے بعد اپ ڈیٹ ہوں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں میں رد و بدل کے الزامات کی بھی تردید کی، انہوں نے کہا الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لیے پر عزم ہے۔