مزید خبریں

ملک فاشسٹ اسٹیٹ بننے جا رہا ہے‘فوری نوٹس لیاجائے‘حماد اظہر

لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہاہے کہ ملک ایک فاشسٹ اسٹیٹ بننے جا رہا ہے، اعلیٰ عدلیہ فوری نوٹس لے۔سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہپنجاب حکومت ضمنی الیکشن میں قابض ہونے کی کوشش کررہی ہے ، ہم اپنے ووٹ کا تحفظ کریں گے، آج ہم ساتویں مقدمے میں ضمانت کرا رہے ہیں، ہمارے اوپر بے نامی ایف آئی آر کاٹی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا، عوام بھی موجودہ حکومت سے خوش نہیں۔