مزید خبریں

برکس اجلاس : چین کا پاکستان کی حمایت کا اعادہ

 

بیجنگ(صباح نیوز) چین نے ایک رکن کی جانب سے برکس اجلاس میں شرکت روکنے کے بعد پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ترقی کا فروغ آگے بڑھانے میں پاکستان کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برکس اجلاس کے بعد بیان میں کہا ہے کہ عالمی ترقی پرڈائیلاگ کا فیصلہ برکس ممالک میں مشاورت سے ہواتھا، پاکستان گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے دوستوں کے گروپ کا اہم رکن ہے۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین عالمی ترقی کافروغ آگے بڑھانے میں پاکستان کے اہم کردار کو قدرکی نگاہ سیدیکھتا ہے اور عالمی ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی ترقیاتی اقدام کونافذ کرنے میں ترجیحی شراکت دار ہے۔یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ برکس سربراہی اجلاس میں ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا، امید ہے آئندہ ترقی پذیر ممالک کی شرکت کو یقینی بنائی جائے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے فروغ میں چین کے کردار کوسراہتے ہیں، چین کیساتھ ملکر پاکستان عالمی امن اور جامع ترقی کے لیے مضبوط آواز اٹھا رہاہے۔