مزید خبریں

آصف زرداری اوربلاول کی جیالوں کومبارک باد

کراچی(نمائندہ جسارت)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیرخارجہ پاکستان بلاول زرداری نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر جیالے امیدواروں اور کارکنوںکومبارک باد پیش کی ہے۔انہوںنے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی غیرمعمولی کامیابی اگلے عام انتخابات میں پی پی پی کی کامیابیوں کاپیش خیمہ ہے۔