مزید خبریں

رپورٹرز تشددکیس میں آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی استدعا پر رپورٹر تشددکاواقعہ کا نوٹس لے لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت میں ملزمان کے کورٹ رپورٹرز پر تشدد کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ صدر ثاقب بشیرنے عدالت کے روبروبیان دیا کہ پولیس کے سامنے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔