مزید خبریں

پی ٹی آئی کے انتخابی فہرستوں پر اعتراضات، پٹیشن دائر کر دی

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں پر اعتراضات عاید کرتے ہوئے 3 نکات پر مشتمل پٹیشن دائر کردی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں بعض زندہ ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیا ہے، عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آیا ہوں، ہم نے پٹیشن دائر کی جو 3 نکات پر مشتمل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرز لسٹوں کے بار کوڈ تبدیل کیے گئے، بہت سے لوگوں کے مستقل اور عارضی ایڈریس تبدیل کیے، ہمارے پاس ان کے شواہد موجود ہیں۔