مزید خبریں

پیپلز پارٹی کے عامر فدا پراچہ ایم ڈی بیت المال تعینات

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے عامر فدا پراچہ کو ایم ڈی بیت المال تعینات کردیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے عامر فدا پراچہ کو بطور ایم ڈی بیت المال تعیناتی کی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک ظہیر عباس کو ایم ڈی بیت المال کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور کئی ماہ سے یہ عہدہ خالی تھا۔