مزید خبریں

لاپتا اخترعلی کیس:عدالت نے پولیس کومہلت دے دی

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائیکورٹ میں مختارعلی ایڈووکیٹ نے اپنے لاپتا بھائی اخترعلی کی بازیابی کے لیے درخواست دائرکردی، سماعت کے موقع پر پولیس نے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ اختر علی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تحقیقات جاری ہے، درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ وکیل کا بھائی لاپتا ہے بازیابی کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے، عدالت کاکہناتھا کہ پولیس سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے، درخواست گزار کاکہناتھا کہ کوئی جرم نہیں کیا پھر لاپتا کردیا گیا، عدالت کاکہناتھا کہ وکیل اگر جرم کرے تو اس کو عام آدمی سے زیادہ سزا دی جانی چاہیے۔