مزید خبریں

فتح جنگ میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ، 5افراد ہلاک

پنڈی گھیب (صباح نیوز) دو فریقین کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق فتح جنگ پولیس کو اطلاع ملی کہ 2 فریقین کے مابین زمین کے تنازعے پر جھگڑا ہوا جس میں دوران فائرنگ 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک واقعے فوری پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈی پی او اٹک کا کہنا ہے کہملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔