مزید خبریں

پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ پیر کو شروع ہونے والی مہم میں 12.6 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ پیر کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 12.6 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف رکھا گیا ہے ، 25 اضلاع پولیو کیلیے حساس قرار دیے ہیں ، حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں
مہم ہو گی ۔ مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائیں گے ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلیے موثر اور مربوط حکمت ترتیب دی ہے ۔پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے اشد ضرورت ہے ۔ہمارا مقصد پانچ سال تک کے تمام بچوں کو حفاظتی قطروں کی رسائی کو یقینی بناناہے۔