مزید خبریں

جرمنی: سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے مرکز میں چاقو حملہ‘ ایک شخص ہلاک

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے مرکز میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور5دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعہ جرمنی کے جنوبی حصے میں جھیل کونسٹانس کے قریب واقع سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے مرکز میں را ت گئے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور اسی مرکز کا رہایشی ہے ۔ حملہ آور نے جھیل کونسٹانس کے قریب پناہ گزین کیمپ کے مختلف دروازوں پر دستک دی اور جس نے بھی دروازہ کھولا ، اسے چاقو سے نشانہ بنایا۔ مشتبہ حملہ آور 31 سالہ ایک شخص ہے ،جسے پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔