مزید خبریں

بھارت: سیلاب سے ہیضہ ، ٹائیفائیڈ اور دیگر مہلک بیماریاں پھیلنے لگیں

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کے بعد آلودہ پانی سے بیماریاں پھیلنے لگیں۔ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے کئی دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ آلودہ پانی پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں بھی پھیل چکی ہیں جن میں ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور جِلدی بیماریاں شامل ہیں۔ طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے اب تک 55لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔