مزید خبریں

افریقی ملک کیمرون میں حملہ‘ 26 افراد ہلاک

یاوندے (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کیمرون کے جنوب مغربی علاقے اکوایا میں ہونے والے حملے میں 26 دیہاتی مارے گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق کارروائی کے بعد سے کئی افراد لاپتا ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ حملہ کس گروہ کی طرف سے کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کیمرون کا جنوب مغربی علاقہ زمین کی ملکیت کے حوالے سے پہلے ہی نسلی تنازعات کا شکار ہے لیکن اب وہاں علاحدگی پسند تحریک بھی شروع ہو چکی ہے۔ یہ علاقہ نائیجیریا کی سرحد سے ملحق ہے۔